سعودی عرب کا آذربائیجان سے گھریلو ملازمائیں لانے کا فیصلہ

 سعودی عرب کا آذربائیجان سے گھریلو ملازمائیں لانے کا فیصلہ
 سعودی عرب کا آذربائیجان سے گھریلو ملازمائیں لانے کا فیصلہ

  

 ریاض (آئی این پی ) سعودی عرب میں پہلی مرتبہ آذربائیجان سے گھریلو ملازمائیں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حائل میں ریکروٹنگ ایجنسی نے بتایا ہے کہ آذربائیجان سے گھریلو ملازمائیں لائی جائیں گی۔ سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

ریکروٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے مسلم باورچی خواتین لانے کے لیے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت مساند پلیٹ فارم سے لائسنس مل گیا ہے۔ ریکروٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے گھریلو ملازمہ لانے کی لاگت 15 ہزار ریال ہوگی۔ یہ اب تک معروف ملکوں سے گھریلو ملازماں کی درآمد کی لاگت کے حوالے سے مناسب ہے۔

سری لنکا سے گھریلو ملازمہ لانے کی لاگت 25 ہزار ریال آرہی ہے جبکہ کارروائی مکمل کرنے میں نوے دن لگتے ہیں۔ فلپائن سے گھریلو باورچی خاتون کی درآمد کی لاگت 16 ہزار ریال ہے اور کارروائی نوے روز میں مکمل ہوتی ہے۔ 

مزید :

عرب دنیا -