صحافی شاہینہ شاہین کا قتل اندوہناک واقعہ ہے، شبلی فراز

Sep 06, 2020 | 02:48 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و سینیٹر شبلی فرازنے کہاہے کہ صحافی شاہینہ شاہین کے قتل کا اندوہناک واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا ہے کہ معاملے کی تہہ تک جائیں گے، آزادی اظہارِ رائے پر پختہ یقین ہے، صحافیوں کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے، ہم اس فرض کو پورا کریں گے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات و سینیٹر شبلی فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزیدخبریں