وزیراعظم نے جی ڈی اے رہنما صدرالدین راشدی کو یقین دہانی کرادی مگر کس بات پر؟ خبرآگئی

 وزیراعظم نے جی ڈی اے رہنما صدرالدین راشدی کو یقین دہانی کرادی مگر کس بات پر؟ ...
 وزیراعظم نے جی ڈی اے رہنما صدرالدین راشدی کو یقین دہانی کرادی مگر کس بات پر؟ خبرآگئی

  

کراچی(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر اور جی ڈی اے کے مرکزی رہنما سید صدرالدین شاہ راشدی نے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات کی ،ملاقات میں سید صدرالدین شاہ راشدی نے وزیر اعظم کو جی ڈی اے کے تحفظات سے آگاہ کیا،اور کہا کہ سندھ کی عوام سے احساس محرومی کو ختم کرنے کہ لیے بارشوں اور سیلاب سے متاثر دیگر اضلاع کا وزیراعظم دورے کرکے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے، کیونکہ حالیہ بارشوں کے باعث سندھ کے دیگر اضلاع بھی سخت متاثر ہوئے۔جن کو سندھ حکومت نے بھی نظر انداز کردیا ہے، ان علاقوں کو بھی آفت زدہ قرار دیا جائے متاثر اضلاع میں ہزاروں لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر کئنالز کہ پشتوں اور روڈوں پر زندگی بسر کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید وزیراعظم کو یہ بھی کہا کہ گورنر سندھ کو ھدایت دی جائیے کہ ایک ماہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کا دو بار اجلاس کیا جائے اور آئندہ ہ ملاقات میں جی ڈی اے کے دیگر رہنماو¿ں کو بھی شامل کیا جائے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سید صدرالدین شاہ راشدی کو یقین دلایا کہ جی ڈی اے کہ تحفظات مناسب ہیں جن کو دور کیا جائے گا۔ جی ڈی اے ہماری اہم اتحادی ہے،انہوں نے کہا کہ وہ جلد بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ دیگر اضلاع کا د ورہ کریں گے اور ان اضلاع کی بحالی کہ لیے پیکیج دیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -