وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات ، پیپلزپارٹی کےخلاف شکایتوں کے انبار 

وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات ، پیپلزپارٹی ...
وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات ، پیپلزپارٹی کےخلاف شکایتوں کے انبار 

  

کراچی(آئی این پی)وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ہفتہ کو دورہ کراچی کے موقع پر ایم کیو ایم پاکستان وفد نے سندھ کی حکمران جماعت پیپلزپارٹی کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے ،ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفاقی وزیر امین الحق اور فیصل سبزواری پر مشتمل وفد نے کراچی میں ایڈمنسٹریٹر شلوانی کی تعیناتی پر اعتراض اٹھائے ،زرائع کے مطابق وفد نے وزیراعظم سے کہا کہ پیپلزپارٹی لمبے عرصے تک بلدیاتی انتخابات کا التواچا رہی ہے اسی لئے پیپلزپارٹی نے مردم شماری کی حتمی فہرستوں کا شوشہ چھوڑا ہے ۔

زرائع کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران وفد کے اراکین نے ایم کیو ایم کے بند دفاتر کھولنے کا اپنا درینہ مطالبہ بھی دہریا ،وفد کا موقف تھا کہ دفاتر نہ کھلنے سے بلدیاتی انتخابات میں انہیں عوامی رابطے میں مشکلات ہوںگی،اس سلسلے میں سابقہ ملاقاتوں کی طرح وزیر اعظم نے امن وامان و صوبائی معاملہ قرار دیکر اس مسئلے کو نظر انداز کردیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -