بھارت کی گود میں بیٹھنے والوں کو سازش نہیں کرنے دینگے، فیاض الحسن چوہان

 بھارت کی گود میں بیٹھنے والوں کو سازش نہیں کرنے دینگے، فیاض الحسن چوہان
 بھارت کی گود میں بیٹھنے والوں کو سازش نہیں کرنے دینگے، فیاض الحسن چوہان

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بھارت کی گود میں بیٹھنے والوں کو سازش نہیں کرنے دیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں شہدا و پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں، پاک فوج کا شمار دنیا کی 5 بہترین فورسز میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج اور بھارتی افواج میں زمین آسمان کا فرق ہے اور پاک فوج کے ساتھ محبت قوم کے انگ انگ میں بسی ہے۔ پاک افواج کے جوان ملک کی سرحدوں پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں زمیندار کا بیٹا نہیں بلکہ مڈل کلاس سے ہوں۔ میں نے سیاست دیکھی ہے اور گلی محلوں کی ٹھوکریں کھا کر اقتدار تک پہنچا ہوں۔ ہم نے تمام حکومتیں دیکھیں یہ مسائل کسی سے حل نہیں ہونے تاہم ہم ڈرائنگ روم کے سیاستدان نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کے مسائل الگ سے کسی فورم پر سنوں گا۔ حکومت کورونا وائرس کے خلاف جتنا کر سکتی تھی کیا اور سپریم کورٹ نے بھی کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات کو سراہا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم پاکستان کے لیے تن من دھن لگانے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارت کی گود میں بیٹھنے والوں کو سازش نہیں کرنے دیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -