کراچی کیلئے پیکیج کوئی احسان نہیں ،جو پیسا خرچ ہو گا اگلے 3 سال میں کراچی کماکرواپس بھی کردے گا،امین الحق

کراچی کیلئے پیکیج کوئی احسان نہیں ،جو پیسا خرچ ہو گا اگلے 3 سال میں کراچی ...
کراچی کیلئے پیکیج کوئی احسان نہیں ،جو پیسا خرچ ہو گا اگلے 3 سال میں کراچی کماکرواپس بھی کردے گا،امین الحق

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم کے رہنما و وفاقی وزیر امین الحق نے کہاہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،کراچی کیلئے پیکیج کوئی احسان نہیں ،یہ ترقیاتی پیکیج کراچی کے عوام کا حق ہے،جو پیسا خرچ ہو گا اگلے 3 سال میں کراچی کماکرواپس بھی کردے گا۔

ایم کیو ایم کے رہنما اوروفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہاکہ اسد عمر کی بات بہت مناسب تھی،میں سمجھتا ہوں کہ کراچی کیلئے پیکیج کوئی احسان نہیں ،یہ ترقیاتی پیکیج کراچی کے عوام کا حق ہے،جو پیسا خرچ ہو گا اگلے 3 سال میں کراچی کماکرواپس بھی کردے گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ پیکیج ماضی میں دیئے گئے پیکیج سے مختلف ہوگا،اس وقت تمام لوگ ایک پیج پر ہیں ،ماضی کی تلخی کو بھول کرآگے بڑھ کر کام کرناہوگا،کراچی پر سپریم کورٹ کی ہدایات بھی موجود ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ایم کیوایم کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ،ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے مردم شماری پربات کی ،ہماری خواہش ہے کہ مردم شماری پر تحفظات کو جلد دور کیا جائے ،لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں تبدیلی ہوناچاہئے،میئر ناکام ہونے کا مطلب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی ناکامی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -