فٹ بالر لیونل میسی نے بارسلونا کو نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا لیکن دراصل کلب چھوڑنے میں رکاوٹ کیا چیز بنی؟ بڑا دعویٰ 

فٹ بالر لیونل میسی نے بارسلونا کو نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا لیکن دراصل کلب ...
فٹ بالر لیونل میسی نے بارسلونا کو نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا لیکن دراصل کلب چھوڑنے میں رکاوٹ کیا چیز بنی؟ بڑا دعویٰ 

  

بارسلونا(آئی این پی)عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اسپینش فٹ بال کلب بارسلونا نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا تاہم رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ میسی کے پاس اِس کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔لیونل میسی نے پچھلے ہفتے بارسلونا کلب انتظامیہ کو فیکس بھیجا جس میں اپنے معاہدے میں شامل شق کا حوالہ دیتے ہوئے کلب سے فوری رخصت کا مطالبہ کیا تھا۔لیکن اب میسی نے بارسلونا چھوڑنے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کلب کے خلاف نہیں کھیلنا چاہتے اور بارسلونا چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔

عالمی میڈیا میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بارسلونا سے ہونے والے معاہدے میں طے پایا تھا کہ فٹ بالر جب چاہیں کلب چھوڑ سکتے ہیں لیکن کلب کی خواہش کے بغیر صرف اسی صورت میں بارسلونا چھوڑ سکتے ہیں اگر کوئی حریف کلب ان کی خدمات کے حصول کیلئے 700ملین یورو کی خطیر رقم بارسلونا کو ادا کرے اور کسی دوسرے کلب کے لیے اس شرط کو پورا کرنا ممکن نہیں اسی لیے انہوں نے کلب میں رہنے کافیصلہ کیا۔

لیونل میسی نے 2004میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی، یہ ان کے کیریئر کا واحد کلب ہے جس کے ساتھ وہ مسلسل 20سال سے منسلک ہیں۔لیونل میسی بارسلونا کلب کے ساتھ 4مرتبہ چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی میسی کو اسی کلب میں شمولیت کے دوران ملا۔ میسی کے اس فیصلے کو ان کے فینز کی جانب سے بہت سراہا جارہا ہے اورلوگ کافی خوش ہیں۔

مزید :

کھیل -