بلوچستان کی خاتون صحافی شاہینہ شاہین بلوچ مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل

بلوچستان کی خاتون صحافی شاہینہ شاہین بلوچ مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل
بلوچستان کی خاتون صحافی شاہینہ شاہین بلوچ مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل

  

 کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان کی خاتون صحافی اور پی ٹی وی کی میزبان شاہینہ شاہین بلوچ کو تربت میں مبینہ طور پر شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق شاہینہ شاہین کے شوہر واردات کے بعد فرار ہو گئے جب کہ مقتولہ کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں شاہینہ شاہین کے شوہر محراب گچ کی کو نامزد کیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے نائن ایم ایم پستول سے شاہینہ شاہین پر فائرنگ کی اور پھر فرار ہوگیا۔ شاہینہ شاہین کا تعلق بلوچستان کے ایران سے متصل سرحدی ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت شہر سے تھا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -