یوم دفاع کے موقع پر ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری پاک فوج کے گن گانے لگیں

یوم دفاع کے موقع پر ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری پاک فوج کے گن گانے لگیں
یوم دفاع کے موقع پر ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری پاک فوج کے گن گانے لگیں

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری  نے کہا  ہے کہ پاک فوج کے شہدا نے اپنے خون سے پاکستان کا وجود قائم دائم رکھا ہے۔

عظمی بخاری نے 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم جنگ ستمبر کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، 1965 کی جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے جرات و بہادری کی لازوال تاریخ رقم کی۔ عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت کی آج جرات نہیں وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -