کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے افسران اور جوانوں کو فوجی ایوارڈز سے نوازا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے پشاور کینٹ میںیوم دفاع اور شہداکے دن پر افسران اور جوانوں کو فوجی ایوارڈز سے نوازا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر 9 ستارہ امتیاز (ملٹری) ، 22 تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 35 تمغہ بسالات کو افسران اور سپاہیوں کو دیا گیا۔ شہداکے ایوارڈز ان کے رشتے دار وں نے وصول کیے۔تقریب میں حاضر سروس فوجی افسران اور شہدا کے اہل خانہ نے شرکت کی۔قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے یادگارہ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے لئے دعا کی۔