بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کے بعد سندھ حکومت نے  بڑا قدم اٹھا لیا 

بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کے بعد سندھ حکومت نے  بڑا قدم اٹھا لیا 
بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کے بعد سندھ حکومت نے  بڑا قدم اٹھا لیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت سندھ نے صوبے کے  بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کے بعد تمام اضلاع  میں ایڈمنسٹریٹر اور افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔مقامی حکومتوں کے سیکرٹری افتخار علی شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیا گیا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سےجاری ہونےوالے نوٹیفکیشن کے مطابق حیدرآبادمیں صفدر علی،سکھرمیں نثار احمد میمن اور لاڑکانہ میں ولی محمد بلوچ ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے گئے ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر، ضلع کونسل حیدرآباد، بدین، سجاول، ٹھٹھہ میں ڈپٹی کمشنرز ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے گئے ہیں۔ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، ٹنڈوالہ یار، دادو، میر پور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، شہید بینظیر آباد (نوابشاہ) میں بھی ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق سانگھڑ، نوشہرو فیروز، گھوٹکی، خیر پور، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور اور جیکب آباد میں ڈپٹی کمشنرز ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -