سوشل میڈیا پر کسی کو فرقہ واریت اور نفرت انگیز مواد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب کا علامہ طاہر اشرفی سے ملاقات میں اعلان

سوشل میڈیا پر کسی کو فرقہ واریت اور نفرت انگیز مواد پھیلانے کی اجازت نہیں دی ...
سوشل میڈیا پر کسی کو فرقہ واریت اور نفرت انگیز مواد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب کا علامہ طاہر اشرفی سے ملاقات میں اعلان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی۔علامہ طاہر محمود اشرفی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پی ٹی آئی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر مبارکباددی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے علامہ طاہر اشرفی کو حکومت پنجاب کے چیدہ چیدہ منصوبوں سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علماء کرام کے کردار کی معترف ہے،علماء کرام نے محرم الحرام کے موقع پر فرقہ واریت کے سدباب کیلئے بھرپور تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی کے خلاف نظریاتی جنگ میں علماء کرام کا کردار لائق تحسین ہے،سوشل میڈیا پر کسی کو فرقہ واریت اور نفرت انگیز مواد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام و مشائخ عظام سے ملاقات او رمشاورت کو اعزاز سمجھتا ہوں،پنجاب میں محکمہ اوقاف کو بہتر اور فعال بنایا جا رہا ہے،مدارس کے طلباء اور اساتذہ کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -