ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل کی گمشدگی پرجسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بھی میدان میں آگئے ،بڑا قدم اٹھا لیا

ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل کی گمشدگی پرجسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بھی ...
ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل کی گمشدگی پرجسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بھی میدان میں آگئے ،بڑا قدم اٹھا لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )لا پتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے افسر ساجد گوندل کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا۔اعلامیے کے مطابق کمیشن کے سربراہ نے ساجد گوندل کی گمشدگی سے متعلق سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ساجد گوندل کے اہل خانہ کو بھی بدھ کے روز ذاتی طور پر طلب کر لیا ہے۔

مزید :

قومی -