انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا فیصلہ آگیا

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا فیصلہ آگیا
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا فیصلہ آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن) تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ساو¿تھمپٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 157 رنز کا ہدف اننگز کے اٹھارویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے جارحانہ 77 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ڈیوڈ مالان 42 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔اس میچ میں جیت کے ساتھ انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے۔میچ کے آغاز پر آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ نے 40 جب کہ اسٹوئنس نے 35 رنز بنائے۔

مزید :

کھیل -