اینٹی کرپشن اِن ایکشن،پنجاب بھر میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کی شامت آگئی

 اینٹی کرپشن اِن ایکشن،پنجاب بھر میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کی ...
 اینٹی کرپشن اِن ایکشن،پنجاب بھر میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کی شامت آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سمیت صوبہ بھر میں لینڈ مافیا کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائیاں جاری، ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر سرکاری رقبہ پر قابض مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا،ساہیوال،رحیم یارخان اورراجن پور سےاربوں روپےمالیت کی سرکاری زمینیں قبضہ مافیاسےواگزار کروائی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق  لاہورسمیت صوبہ بھر میں لینڈ مافیا کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائیاں جاری ہیں اورسرکاری زمینوں پرقبضہ کرنےوالےمافیاز کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں ۔ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ  اینٹی کرپشن ساہیوال نے بڑا آپریشن کر کے ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی 21 کنال کمرشل زمین واگزار کرائی،  پچھلے 20 سال سے مختلف لینڈ مافیازایک روپیہ حکومتی خزانے میں جمع کرائے بغیر قابض تھے،  پنجاب قبضہ مافیا نے نرسریاں اور کمرشل دوکانیں بنا رکھی تھیں۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے 5400 کنال سرکاری زمین واگزار کرالی ہیں،  33 کروڑ 75 ہزار روپے مالیت کی یہ زمین راجن پور کے علاقے موضع سوری میں واگزار کرائی گئی،  اینٹی کرپشن بہاولپور نے رحیم یار خان کے علاقے سے 322 کنال اور 12 مرلے زمین واگزار کرائی۔