مراد سعید نے ایک بار پھر آصف زرداری اور بلاول کو نشانے پر لے لیا ،ایسی بات کہہ دی کہ پوری پیپلز پارٹی آگ بگولہ ہو جائےگی

مراد سعید نے ایک بار پھر آصف زرداری اور بلاول کو نشانے پر لے لیا ،ایسی بات کہہ ...
مراد سعید نے ایک بار پھر آصف زرداری اور بلاول کو نشانے پر لے لیا ،ایسی بات کہہ دی کہ پوری پیپلز پارٹی آگ بگولہ ہو جائےگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے عوام کو زرداری اور فرزند زرداری کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، فرزند زرداری نے کورونا کے دوران جو راشن بانٹا اسے قوم اب تک تلاش کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی آمد کے بعد اہلِ کراچی کی امیدیں جاگ چکی ہیں جنہوں نے شہر قائد کی عوام کو تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا،یہ وزیراعظم عمران خان ہی تھے جنہوں نے ایک کروڑ 60 لاکھ غریب خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی اور ان کی تقسیم کردہ امداد کا بہت بڑا حصہ سندھ کے غریبوں کو پہنچا۔مراد سعید نے کہا کہ آج 1100 ارب سے کراچی اور اہلِ کراچی کی تعمیر و فلاح کے سفر کا آغاز کیا جاچکا ہے، وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں کراچی میں پانی کے مسائل کا حل مہیا کیا جارہا ہے، جب تک عوام سیلابی پانی کی نذر ہوتے رہے، فرزند زرداری زیرزمین روپوش رہے، سندھ کو این ایف سی سے حصہ ملنے کا نہیں،ملنے والی رقوم کی چوری کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی روشنیاں واپس لوٹیں گی اور سندھ ڈاکہ زنی سے جلد نجات پائے گا،ہم سندھ کے عوام کو زرداری اور فرزند زرداری کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، فرزند زرداری نے کورونا کے دوران جو راشن بانٹا اسے قوم اب تک تلاش کر رہی ہے۔