کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے تاریخی پیکج دینے  پر شکریہ عمران خان، مراد سعید کا ٹویٹ

کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے تاریخی پیکج دینے  پر شکریہ عمران خان، مراد سعید ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کراچی کے لیے تاریخی پیکیج کے اعلان پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائیڈ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مراد سعید نے لکھا کہ شکریہ عمران خان کراچی کو تاریخ کابڑاپیکیج دینے کیلئے، کراچی ہمیشہ سے بہترین کا مستحق تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وقت کرتا ہے پرورش برسوں،حادثہ ایک دم نہیں ہوتا، برسوں کی نا اہلی کراچی کی موجودہ صورتحال کاسبب بنی۔ واضح رہے کہ  گزشتہ روزوزیر اعظم عمران خان نے آفت زدہ شہر کراچی کے لیے 1100 ارب کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

 مراد سعید 

مزید :

صفحہ اول -