بلاول کا مظہر عباس کو ٹکٹ دینے کا اعلان،شاہ محمود کیخلاف الیکشن لڑینگے

بلاول کا مظہر عباس کو ٹکٹ دینے کا اعلان،شاہ محمود کیخلاف الیکشن لڑینگے

  

ملتان (عوامی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی  این اے 156 کے امیدوار میاں مظہر عباس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی سرائیکی و سیب کا غدار اور دشمن ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے این اے 156 سے امیدوار میاں مظہر عباس کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا جس پر حلقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور حلقہ این اے 156 میں سیاسی سرگرمیاں تیز، لوگوں نے ٹکٹ کا اعلان ہونے پر مبارکبادیں دینا شروع کردیں۔ مظہر عباس کو اس سے پہلے بھی مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر آصف علی زرداری نے بھی این اے 156 کے لئے ٹکٹ کا وعدہ کیا تھا، اب چیئرمین بلاول بھٹو نے وعدہ پورا کرتے ہوئے ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا۔ بلاول بھٹو کے پاس واحد امیدوار نوجوان ہیں جنہوں نے ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی این اے 156 کے امیدوار میاں مظہر عباس نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعدمیڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہی اور کہا کہ وہ دن دور نہیں جب میں الیکشن میں کامیاب ہوکر حلقہ کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔

مظہر عباس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -