ہماری فوج

ہماری فوج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جود قوم ووطن کی بقا ء ہماری فوج 
زمانے بھر کے امن کی وجہ ہماری فوج 
امن کا دور ہو چاہے حرب کی حالت ہو 
سیلاب، زلزلہ، طوفان کوئی آفت ہو 
ہمیشہ قوم کو دے آسرا ہماری فوج
وجود قوم ووطن کی بقا ء ہماری فوج 
زمانے بھر کے امن کی وجہ ہماری فوج
دلوں میں خدمت انسانیت کے جذبے ہیں 
ہمارے فوجی جواں عزم نیک رکھتے ہیں 
خدا، رسول ؐ، علی ؑ کی عطا ہماری فوج
وجود قوم ووطن کی بقا ء ہماری فوج 
زمانے بھر کے امن کی وجہ ہماری فوج
عدو کے سامنے سینوں کو تان لیتے ہیں 
زمانے والے شجاعت کی داد دیتے ہیں 
عکاس قوت شیر خدا ؑ ہماری فوج
وجود قوم ووطن کی بقا ء ہماری فوج 
زمانے بھر کے امن کی وجہ ہماری فوج
لہو سے دیب وفا کے جلائے رکھتی ہے
یہ نظر بد سے وطن کو بچائے رکھتی ہے
محاذ کوئی ہی پائے فتح ہماری فوج
وجود قوم ووطن کی بقا ء ہماری فوج 
زمانے بھر کے امن کی وجہ ہماری فوج

مزید :

ایڈیشن 1 -