آرمی چیف پاکستان اور پاک فوج ہیں، چند لوگوں یا پارٹی سے جوڑنا بد قسمتی 

آرمی چیف پاکستان اور پاک فوج ہیں، چند لوگوں یا پارٹی سے جوڑنا بد قسمتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 

 اسلام آباد(آن لائن) دفاعی و عسکری ماہرین نے کہا ہے افواج پاکستان میں میرٹ پر تقرریوں کا ایک شفاف اور فول پروف طریقہ کار موجود ہے،پاک فوج میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور اگر میرٹ کی بات کی جائے تو پاک فوج کو بہترین ادارہ کہا جاتا ہے، پاک فوج صرف بہترین کو ہی فروغ دیتی ہے۔عسکری ماہرین اور سابق فوجی افسران لیفٹیننٹ جنرل خالد مقبول، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ رضا خان اور لیفٹیننٹ جنرل مصطفی نے کہا پاک فوج میں جانبداری کا کوئی تصور نہیں، سپاہی کا بیٹا آرمی چیف ہوسکتا ہے جبکہ جنرل کا بیٹا بھی منتخب نہیں ہوسکتا کیونکہ پاک فوج قومی فوج کی حقیقی عکاس ہے جہاں رنگ ونسل یا قبیلے کی کوئی گنجائش نہیں،ایک کور سے صرف ایک یا دو افسران لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر پہنچتے ہیں جو سخت ترین سکریننگ اور کلیئرنس سے گزرتے ہیں۔ فوج انفرادی ترجیحات کی بجائے آئین پاکستان کی پابند ہے،آرمی چیف پاکستان اور پاک فوج ہیں، اسے چند لوگوں یا پارٹی سے جوڑنا بدقسمتی ہے، پاک فوج قومی اور پاکستانی عوام کی فوج ہے۔
دفاعی عسکری ماہرین
 

مزید :

صفحہ آخر -