پاکستانی تن ساز نے بھارتی حریف کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستانی تن ساز نے بھارتی حریف کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور(سپورٹس رپورٹر)واپڈا کے باڈی بلڈر فدا حسین بلوچ نے کرغزستان میں ہونے والی ایشین باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا، ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ”ایلیٹ پرو کارڈ“ بھی جیتا اور مسٹر ایشیا کا ٹائٹل حاصل کیا واپڈا کے باڈی بلڈر فدا حسین نے بھارتی حریف کو شکست دیتے ہوئے 90 کلو گرام کیٹیگری میں یہ میڈل جیتا۔ چمپیئن شپ میں پاکستان سے 10 باڈی بلڈرز 14 مختلف کیٹیگریز میں مقابلہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ واپڈا اسپورٹس بورڈ کے مختلف یونٹوں کے ساتھ ملک بھر سے دو ہزار 200 سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز وابستہ ہیں مجموعی طور پر 65 ٹیمیں ہیں جن میں 36 مردوں اور 29 خواتین کی ہیں۔یہ امر قابل ِ ذکر ہے کہ واپڈا گزشتہ پانچ دہائیوں سے ملک میں کھیلوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔ واپڈا کے کھلاڑی نہ صرف قومی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے۔
ہیں بلکہ بین لاقوامی مقابلوں میں بھی کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔ واپڈا ملک میں کھلاڑیوں کو روز گار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -