قوم متحد ہو تو کوئی بھی دشمن پاکستان کی  طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا، بلیغ الرحمان

 قوم متحد ہو تو کوئی بھی دشمن پاکستان کی  طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس لاہور میں فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے صدر نگہت شاہد کی قیادت میں ملاقات کی ملاقات کے دوران وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے خواتین کی تعلیم اور انہیں بااختیار بنانا بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی بھی طرح کسی سے کم نہیں اور مختلف شعبوں میں ان کی نمایاں کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ویمن چیمبرز میں خواتین کی نمائندگی بہت سی دوسری خواتین کے لیے حوصلہ افزا ہے۔انہوں نے کہا خواتین گھر اور باہر کی دوہری ذمہ داریاں پوری کر کے مشکل حالات میں کامیابی حاصل کرتی ہیں اس لیے حکومت سمیت معاشرے کے ہر فرد کو ان کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرنی چاہئے بلکہ آگے بڑھنے کے لیے ساز گار مواقع بھی فراہم کرنے چاہئیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیرترقی کے اہداف حاصل نہیں کیے جاسکتے انہوں نے ویمن چیمبر کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان اکٹھا کرنے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کے عمل کو سراہا۔ رنر پنجاب نے وفد کوانہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وفد میں نائب صدر فرحت نثار، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر شمع احمد، حنا بابر، زرقا طارق، شازیہ شریف، کرستیناپیٹر، اقصی ریاض، رابعہ توقیر اور صائمہ عرفان شامل تھیں۔ دریں اثنا،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ان شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے کہ جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں۔6 ستمبر 1965 کو افواج پاکستان نے جس جذبے اور جرات کا مظاہرہ کیا دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی اس کامیابی میں پوری قوم نے جس اتفاق اور وطن سے محبت کا اظہار کیا اور یکجا ہو کر افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کے دانت کھٹے کیے یہ یقینا ہمارے لیے ہمیشہ کے لیے مشعل راہ ہے کہ اگر قوم متحد ہو تو کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا۔ 
گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -