افغانستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ 8 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

 افغانستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ 8 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کابل (آن لائن) شمال مشرقی افغانستان میں پیر کی صبح آنے والے زلزلے کے نتیجے میں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاستہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ مشرقی شہر جلال آباد کے قریب گذشتہ صبح سویرے 5.3 کی شدت کا زلزلہ آیا۔صوبائی گورنر کے ترجمان مولوی نجیب اللہ حنیف نے بتایا زلزلے سے کنڑ صوبے میں مالی اور انسانی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ متعدد ار افراد زخمی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔   
 زلزلے 

مزید :

صفحہ آخر -