لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی درخواست اینٹی کرپشن کے بیان کی روشنی میں نمٹادی 

لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی درخواست اینٹی کرپشن کے بیان کی روشنی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے اینٹی کرپشن کی جانب سے تحقیقات بند ہونے کی یقین دہانی پر شیخ رشید کی جانب سے نوٹس کے خلاف دائردرخواست نمٹا دی،محکمہ اینٹی کرپشن کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نازیہ حسین نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ شیخ رشید کی حد تک الزام ثابت نہیں ہوا،ہماری درخواست اب غیر مؤثر ہو گئی ہے،جس پرعدالت نے شیخ رشید کی درخواست اینٹی کرپشن کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی،درخواست گزارکا موقف تھاکہ زمین کے اینٹی کرپشن نے نوٹس جاری کئے اسکی ابھی 80 فیصد رقم وصول کرنا باقی ہے،ضلع اٹک میں 149 کنال کے رقبے کا 67 کروڑ میں رائل ریذیڈینشیاکے ساتھ معاہدہ کیا،ساری زمین کا قبضہ میرے پاس ہے، رائل ریذیڈینشیا والا رقم بھی نہیں دے رہا،رائل ریذیڈینشیا سے 10 کروڑ روپے ایڈوانس وصول کئے،57 کروڑ کی ادائیگی 23 فروری 2022 تک مکمل ہوئی،زمین کی فروخت کا معاہدہ کسی بھی طرح غیر قانونی نہیں تھا،انکم ٹیکس ریٹرن میں ڈکلیئر شدہ زمین کو فروخت کر کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی،اینٹی کرپشن نے غیر قانونی طور پر انکوائری شروع کی۔دوسری جانب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی،عمران خان 24گھنٹوں میں لاکھوں کے جلسے کر رہا ہے،اکنامی تباہ ہے کوئی انکو پیسے دینے کے لیے تیار نہیں ہے،نواز شریف کا حکومت کا حصہ نہ بننا درست تھا،ان کے سارے مقدمات ختم ہوچکے ہیں،نیب سے جو کیس انہوں نے ختم کرایے وہ کیسز بھی سپریم کورٹ میں لگے ہیں،رٹ دائر کرنے کا جارہا ہوں کہ وزرا ء کی تعداد آئین میں دئیے گئے طریقہ کار سے زیادہ ہے،حکومت کا الٹرساؤنڈ بھی ہوچکا ہے ایکسرے کی رپورٹ بھی ہر گھر پہنچ چکی ہے عمران خان کے بیانیے کی صورت میں،انہوں نے مزید کہا کہ نامقبول حکومت نہیں چل سکتی حکومت 9ضمنی حلقوں کے انتخابات سے بھی بھاگیں گے،معیشت تباہ ہوگئی کوئی ان کو پیسے دینے کو تیارنہیں مرکز میں وزیروں اور مشیروں کی تعداد آئینی قدغن سے زیادہ ہے،تمام اداروں سے صلح پریقین رکھتا ہوں،چٹان کی طرح عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -