حکومتی کمیٹی کی تشکیل کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست سماعت کیلئے جسٹس محمدشان گل کی عدالت میں بھجوادی 

حکومتی کمیٹی کی تشکیل کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست سماعت کیلئے جسٹس محمدشان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے من پسند علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی منظوری کیلئے حکومتی کمیٹی کی تشکیل کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت کے لئے جسٹس محمدشان گل کی عدالت میں بھجوادی،فاضل جج نے قراردیا کہ ایسی درخواست فاضل جج کی عدالت میں زیر سماعت ہے وہی اس پر سماعت کریں گے،جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے اظہر صدیق کی جانب سے درخواست میں وفاقی حکومت سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور دیگر کو فریق بنایا گیا  درخواست گزار کا موقف ہے کہ بنیادی حقوق اور ضروریات پوری کرنے کے لئے فنڈز کے اجراء کا معاملہ ایک کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے،کمیٹی سیاسی بنیادوں پر فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرتی ہے فنڈز کے اجرا کے لیے کمیٹی کی تشکیل قانون کی خلاف اور آئین کے بھی متصادم ہے،عدالت سے استدعاہے کہ کمیٹی کے تشکیل بارے کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے اوردرخواست کے حتمی فیصلے تک کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکا جائے۔
بھجوادی

مزید :

صفحہ آخر -