مائنز اینڈ منرلز سکینڈل،عدالتی دائرہ اختیار کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

  مائنز اینڈ منرلز سکینڈل،عدالتی دائرہ اختیار کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز سکینڈل کیس میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت 7ملزموں کے خلاف کیس میں عدالتی دائرہ اختیار کی درخواست پر نیب سے 27ستمبر تک جواب طلب کر لیا احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے کیس کی سماعت کی سپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی سبطین خان کی جانب سے بیرسٹرحیدر رسول نے عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کررکھا ہے کہ احتساب عدالت کو کیس سننے کا اختیار نہیں سبطین خان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس ہے کرپشن کا الزام نہیں ہے،کیس کو واپس نیب کو بھجوا دیا جائے نیب کے ریفرنس کے دیگر ملزمان راؤ منظر حیات، سابقہ سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ امتیاز احمد چیمہ،سابقہ جنرل منیجر محمد اسلم اور چیف انسپکٹر مائنز پنجاب عبدالستار، سلمان غنی اور محمد شاہد شامل ہیں۔
جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -