پنجاب کالجز کے130 شہروں میں انٹر میڈیٹ داخلے جا ری 

پنجاب کالجز کے130 شہروں میں انٹر میڈیٹ داخلے جا ری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر کے تمام بورڈز میں سال2022 کے میٹرک امتحا نات کے نتائج کے بعد طالب علموں کی ایک کثیر تعداد نے انٹر میڈیٹ میں داخلوں کیلئے ملک بھر کے 130 شہروں میں موجود پنجاب کالج کے کیمپسز کا رخ کیا ہے۔ داخلہ فارمز کے حصول کیلئے لمبی لمبی قطا ریں لگ گئی ہیں۔ طلباء اور ان کے والدین کے مطابق پنجاب کالج میں داخلہ کو اولین تر جیح دینے کی وجہ ان کا پنجاب کالجز کے اعلیٰ تعلیمی معیار پر بھر پور اعتماد ہے۔علا وہ ازیں انٹر میڈیٹ امتحا نات میں ہر سال تمام بورڈز میں پو زیشن ہولڈرز کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کی عکا س ہے کہ یہاں اسا تذہ طالب علموں کی صلاحیتوں میں نکھا ر پر خصو صی تو جہ دیتے ہیں مزید یہ کہ نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں بھی طالب علموں کو ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع دیتی ہیں ان کے نزد یک معیا ری تعلیم کے فروغ کے لئے پنجاب کالج کا طریقہ کار بہترین ہے اور یہی وجہ ہے کہ معیاری تعلیم کے حصو ل کیلئے والدین اور طلباء و طالبات پنجاب کالجز کو ہی فو قیت دیتے ہیں۔ 

مزید :

صفحہ آخر -