انصاف،قانون،میرٹ کی بالادستی عمران خان کا وژن،عمر سرفراز چیمہ

  انصاف،قانون،میرٹ کی بالادستی عمران خان کا وژن،عمر سرفراز چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (نمائندہ خصوصی) مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے عمران خان کی 26 سالہ جدوجہد انصاف،قانون اور میرٹ کی بالادستی کیلئے ہے۔ڈی جی پی آر میں ایڈوائزر اینٹی کرپشن بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب حکومت کرپشن کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔پی ٹی آئی بلاامتیاز احتساب کو ترجیح دیتی ہے،اپنوں اور دوسروں کیلئے کمزور اور طاقت کیلئے قانون کی تفریق ختم کردی گئی ہے۔ آئین و قانون کی بالا دستی ہمارا مشن ہے۔پی ڈی ایم ٹولہ سازشوں میں مصروف، پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیگا۔ حمزہ شہباز سیر سپاٹے سے واپس آئے ہیں اورپنجاب حکومت کے حوالے سے بے پرکی اڑا رہے ہیں۔ 17 جولائی کو عوام پی ڈی ایم ٹولے کو جواب دے چکے ہیں۔اس موقع پر بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے کہا بلاتفریق احتساب پہلی ترجیح،پی ڈی ایم نے اپنی چوری بچانے کیلئے نیب کے پر کا ٹ دیئے ہیں، سزا سے بچنے کیلئے نیب کے قانون میں تبدیلی کی، جس سے اس ٹولے کے 1100 ارب کے کیسز ختم ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے دور میں نیب نے 3سال میں 580 ارب ریکور کیے جبکہ انکے دور میں ریکوری نہ ہونے کے برابر ہے،پی ٹی آئی حکومت ہوتی تو 180 ارب مزید ریکور ہو چکے ہوتے،پی ڈی ایم ٹولہ عدالتوں سے ریلیف نہیں لے سکتاتھا اسلئے نیب کو ہی ختم کردیا، ٹی ٹی کیس سب کے سامنے۔16 ارب کا ایف آئی اے کیس بالکل واضح، مگر امپورٹڈ ٹولہ ملی بھگت سے بچنے کی کوشش کررہا ہے۔احتساب کے کھلم کھلا مذاق کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی۔مصدق عباسی نے کہا (ن)لیگ کی حکومت نے سیاسی مخالفین پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے کیے۔ پنجاب حکومت اپنی صوابدید کے باو جو د قانون تبدیل کررہی ہے اور نہ ہی کرپشن کا کوئی کیس،انہوں نے مز ید کہاپنجاب حکومت کسی کو کلین چٹ بھی نہیں دے رہی ہے۔ سابق وزیراعلی عثمان بزدار،شیری مزاری اور فرح شہزادی کے کیسز کو قانون کے مطابق عدالتوں میں بھیجا جائیگا۔ امپورٹڈ ٹولے کی کرپشن کے واضح ثبوت ہیں،یہ اقتدار میں نہ آتے تو جلد انکو سزا ہوجانی تھی۔ کسی پر جھوٹا مقدمہ بنایا جا رہا ہے نہ کوئی سیاسی انتقام لیا جائیگا۔
عمر سرفرازچیمہ

مزید :

صفحہ اول -