چارسدہ‘ سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی‘ چور گروہ کے 5 افراد گرفتار

چارسدہ‘ سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی‘ چور گروہ کے 5 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ) مندنی میں پولیس کی بڑی کاروائی،موٹر سائیکل چور گروہ کے پانچ ملزمان گرفتار۔بین الاضلاعی گروہ کے قبضے سے چوری شدہ 18موٹرسائیکلز برآمد۔ملزمان دیگر واردات میں بھی ملوث۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مندنی فضل داود خان کی نگرانی میں پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گروہ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 18موٹر سائیکلز بھی برآمد ہوئے۔ گزشتہ ایک مہینے سے مندنی پولیس کو موٹر سائیکل چوری کی پے در پے رپورٹ موصول ہوئی،تھانہ مندنی میں موٹر سائیکل چوری کے مقدمات رجسٹر کیے گئے تھے،ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان کی نگرانی ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان،ایس ایچ او مندنی فضل داؤد خان،اے سی ملاکنڈ مخب اللہ خان،سی آئی او مندنی طاہر خان،انچارج چوکی بدرگہ سیف الرحمان خان،اے ایس آئی خبیب اللہ خان اور دیگر پولیس افسران پر ٹیم تشکیل دی،ٹیم نے چند مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا،اس دوران چور گینگ کے سرغنہ فاروق ولد شہزاد سکنہ ملاکنڈ کو گرفتار کرکے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے،ٹیم نے کاروائی کو جاری رکھتے ہوئے ملزمان  عبدالرحمن ولد لعل زادہ سکنہ شکور، بلال ولد مہردین سکنہ شکور،اشرف ولد طاؤس خان سکنہ ملاکنڈ،سحر علی ولد سلطان زیب سکنہ ملاکنڈ کو گرفتار کرکیجن کی قبضے سے18 عدد موٹر سائیکل برامد کرلئے گئے۔برامد شدہ موٹر سائیکل میں 7 عدد ہنڈ125 موٹر سائیکل اور 11عدد 70 موٹر سائیکل شامل ہیں،گرفتار ملزمان کا تعلق صوبہ بھر کے مختلف اضلاع سے ہے۔ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ مندنی منتقل کردیا گیا ہے۔مدعیان مقدمہ نے موٹرسائیکل چوری کے وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ڈی ایس پی تنگی تاج محمدخان۔ایس ایچ او مندنی فضل داود خان۔اے سی ملاکنڈ محب اللہ۔انچارج چوکی بدرگہ، اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔موٹرسائیکل مالکان نے آپریشن میں شامل پولیس ٹیم کو پھولوں کے ھار پہنا کر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی ایس پی تاج محمد خان  کا کہنا ہے کہ ملزمان پر مشتمل گروہ صوبہ کے دیگر اضلاع سے بھی چوری کے وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد ان میں تبدیلیاں کرکے مخصوص افراد پر فروخت کرتے تھے۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی احکامات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے جرائم کی روک تھام ہماری اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کی تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اور پولیس فورس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔