شہداء کی قربانیوں کی بدولت آزادی ملی ہے‘ محمد فائق شاہ

  شہداء کی قربانیوں کی بدولت آزادی ملی ہے‘ محمد فائق شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ وطن کا دفاع معیشت اور قومی اتحاد سے جڑا ہے ہم پاکستان کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں پاکستان کا بچہ بچہ اسی جذبے کا حامل ہے، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے غلط فیصلوں سے معاشی اور انتظامی خلا پیدا ہوا جس کو ختم کرنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ آج یوم دفاع وطن اور یوم شہداء کے موقع پر ہمیں یہ عزم کرنا ہے کہ ملک سے ناانصافی کو ختم کرنا ہے مخصوص طبقات کے سیاسی اور ذاتی مفادات سے نجات حاصل کرنی ہے وہ اسی صورت ممکن ہے جب ہم اہل لوگوں کو آگے لائیں گے، نئے منشور اور لائحہ عمل کے لئے کوشاں جماعتوں کا ساتھ دیں گے، آزمائے ہوؤں کو بار بار نہیں آزمائیں گے، انشاء اللہ پاکستان کا مستقبل روشن اور ترقی یافتہ ہوگا، انہوں نے شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی بدولت آزادی حاصل ہوئی، ان کی وجہ سے ہم محفوظ ہیں، پوری قوم ان کیساتھ ہے، آج ملک سیلاب کے طوفان میں ڈوبا ہے سب ادارے اور قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے امن ترقی پارٹی بھرپور کوشش کے ذریعے سے ان کی موثر آواز ہے جس کو جاری رکھیں گے اور اپنے بھائیوں کو مصیبت سے نکالیں گے۔