نوشہرہ، ماہ اگست میں سماج دشمن عناصر کیخلاف وسیع پیمانے پر منظم کارروائیاں 

  نوشہرہ، ماہ اگست میں سماج دشمن عناصر کیخلاف وسیع پیمانے پر منظم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     نوشہرہ (بیورو رپورٹ) سٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کے زیر قیادت نوشہرہ پولیس نے ماہ اگست کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کاروائیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی۔ملک وقوم کے تحفظ اور امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ماہ اگست میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف روزمرہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے۔اگست کے آخری ایام میں سیلاب سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے انکی ہر قسم ضرورت کا خیال رکھا۔اس دوران جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھی کاروائیاں جاری رکھی۔ماہ اگست کے دوران قتل،اقدام قتل اور دوسرے سنگین مقدمات میں مطلوب 188 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔نوجوان نسل اور معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے منشیات فروشوں اور ڈرگ سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 131 منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔منشیات فروشوں کے قبضے سے 211  کلوگرام چرس,17کلوگرام آئس  اور 55 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔سرچ آپریشنز کے دوران 1000 مشتبیہ افراد کی چھان بین کی گئی۔معمولی نوعیت کے مقدمات میں 1616 افراد سے انسدادی کاروائیاں عمل لائی گئی۔جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کے دوران 13 کلاشنکوف،17 بندوق،181 پستول، 1910  مختلف بور کارتوس برآمد کر لیے گئے۔ بغیررجسٹریشن غیر قانونی رہائش پزیر 32 افرادکے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر دیے گئے ہیں۔ امن وامان برقرار رکھنے اور مجرمان کی گرفتاری کیلئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔