کوہاٹ‘ آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن کی احتجاجی تحریک ختم

کوہاٹ‘ آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن کی احتجاجی تحریک ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) آل خیبر پختونخوا سیکرٹری ایسوسی ایشن نے 23 اگست سے جاری ہڑتال اور احتجاج ختم کر دیا اور سیکرٹریز دفاتر کھل گئے ہڑتال ختم کرنے کی وجہ سیلابی صورت حال بتائی گئی اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت خان جھگڑا‘ سینئر نائب صدر توفیق ایوب اور جنرل سیکرٹری ہدایت شاہ نے صوبائی اجلاس کے دوران اس امر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیکرٹریز نے 23 اگست سے اپنے جائز حقوق اور اپ گریڈیشن کے لیے ہڑتال جاری رکھی ہوئی تھی تاہم صوبہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس ہڑتال کو مؤخر کر دیا گیا ہے اور یکم ستمبر سے سیکرٹری اپنے دفاتر میں فرائض انجام دیں گے اور سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ اس دوران حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو مؤخر شدہ ہڑتال اور احتجاج کو دوبارہ شروع کیا جائے گا اجلاس میں خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کے سیکرٹریز ایسوسی ایشن کے صدور نے شرکت کی۔ 


مردان‘ ڈینگی اور کورونا نے سر اٹھا لیا‘ 12 متاثر
مردان(بیورورپورٹ) مردان اوراس کے گردونواح میں ڈینگی اور کورونا نے سراٹھالیا 12مریض ایم ایم سی میں داخل کردیئے گئے اسپتال ذرائع کے مطابق ڈینگی کے دس جبکہ کورونا کے دو پازیٹیو مریضوں کو ہسپتال میں رکھاگیاہے ادھرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کچکول خان کاکہناہے کہ اپریل سے اب تک مردان اور گردونواح میں 829 ڈینگی کے پازیٹیوکیسز رپورٹ ہوئے ہیں تحصیل تخت بھائی کا علاقہ شیرگڑھ اورکاٹلنگ کا علاقہ بابوزئی سب سے زیادہ متاثرہ ہیں۔

جے یوپی اوردعوت اسلامی کا قافلہ امدادی سامان لیکر کالام پہنچ گیا
مردان (بیورورپورٹ) جے یوپی اوردعوت اسلامی کا قافلہ امدادی سامان لے کر وادی کالام پہنچ گیاسیلاب متاثرین میں لاکھوں روپے کی اشیاء اور نقد رقوم تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگیا تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء پاکستان (جے یو پی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی کی ہدایات پر صوبائی صدر حاجی فیاض خان کی قیادت میں امدادی قافلہ نوشہرہ اور چارسدہ کے سیلاب زدگان میں فوڈپیکجز اوردیگر امدادی سامان تقسیم کرنے کے مرحلے کے بعد سیلاب زدہ علاقے وادی کلام پہنچ گیا دعوت اسلامی کے مرکزی شوریٰ ممبرحاجی یافورعطاری اورمولانا طیب مدنی کی سربراہی میں بھی ایک وفد امدادی سرگرمیوں میں شریک ہے امدادی قافلے نے