کارڈیالوجی توسیعی منصوبہ،تاخیری حربوں پر کمشنر برہم

کارڈیالوجی توسیعی منصوبہ،تاخیری حربوں پر کمشنر برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)کارڈیالوجی ہسپتال کا توسیع منصوبہ کئی برس (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
گزرنے کے باوجود بھی فعال نہ ہوسکا ہو سکا وزیر اعلی پنجاب نے چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے توسیع منصوبے میں مسلسل تاخیر پر ضلعی انتظامیہ ملتان کو ہدایات جاری کر دیں جس پر کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کارڈیالوجی منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے توسیعی بلاک کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے کنٹریکٹر کو نوٹس دیکر بلیک لسٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے کنٹریکٹر کو بلیک لسٹ کرکے منصوبے کا دوبارہ ٹینڈر کیا جائے گا ری ٹینڈر کیا جائے۔کارڈیالوجی ہسپتال کے توسیعی بلاک کی تعمیر پر بریفنگ کیلئے ہسپتال انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس کمشنر ملتان  عامر خٹک کی سربراہی میں ہوا جسمیں انہوں نے کارڈیالوجی بلاک  کا ان ڈور، او پی ڈی فوری فعال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ترجیحی بنیادوں پر صحت کے منصوبے مکمل کروانے کی ہدایات ہیں۔امسال بجٹ میں توسیعی بلاک منصوبے کی حکومت نے مکمل فنڈنگ کی ہے۔سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 1 ارب 59 کروڑ روپے کارڈیالوجی توسیعی بلاک کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ 3 ارب روپے سے زائد کی سکیم کو جلد مکمل کرکے شہریوں کو ریلیف دیا جائے اجلاس میں ڈاکٹر اقبال، ڈاکٹر فرحان اور دیگر بھی موجود تھے۔