سفید ڈیری کی حدود میں قمار بازی میں مصروف تین ملزمان کو گرفتار 

سفید ڈیری کی حدود میں قمار بازی میں مصروف تین ملزمان کو گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ پشتخرہ پولیس نے سفید ڈیری کی حدود میں قمار بازی میں مصروف تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والے کامیاب کارروائیوں گرفتار ملزمان لنڈے کندے سفید ڈیری میں قماربازی میں مصروف تھے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر داو پر لگی رقم ہزاروں روپے اور آلات قمار بازی برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرد ی گئی ہے  تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ شب ایس ایچ او تھانہ حسن خان کو اطلاع ملی تھی کہ علاقہ لنڈے کندے سفید ڈیری میں چند افراد قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او حسن خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے قما ر بازی میں مصروف تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں دھر لیا، گرفتار ملزمان میں محمد شاہد ولد محمدصادق،عرفان الدین ولد مختیار الدین اورنعمت اللہ ولد غلام سرورشامل ہیں، جن کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہیں، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قما ر بازی میں ملو ث ہو نے کا اعترا ف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر داو پر لگی رقم ہزاروں روپے اورآلات قمار بازی برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرد ی گئی ہے۔