حالیہ سیلاب میں زیادہ خواتین اور بچے متاثر ہوئے‘ ثانیہ صافی

حالیہ سیلاب میں زیادہ خواتین اور بچے متاثر ہوئے‘ ثانیہ صافی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ثانیہ صافی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب میں سب سے زیادہ خواتین اور بچے متاثر ہوئے ہیں،اس لئے حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں کی سب سے زیادہ توجہ خواتین کی دوبارہ بحالی ہے، امدادی سرگرمیوں میں غیر سرکاری تنظیموں کے کردا ر کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سرحدر ولر سپورٹ پروگرام کی جانب سے خواتین کے لئے ہائی جین کٹ کے حوالے کے موقع پر کیا، اس موقع پر  سرحد رولر سپورٹ پروگرام کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سیلاب میں تعاون کو یقینی بنانے کے لئے چھ سو سے زائد خواتین کی کٹ حوالے کئے گئے جس کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایل ایچ ڈبلیو کے ذریعے سیلاب متاثرہ خواتین میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر مامون الرشید خان اور لائیو ہوڈ آفیسر فیروز شاہ بھی موجود تھے۔ اس مو قع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ خواتین اور بچے متاثر ہو چکے ہیں اس لئے ان کی بحالی اوربچوں کو ذہنی نشونماں کے لئے عملی اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں۔سرحد رولر سپورٹ پروگرام کی جانب سے ضلع بھرمیں مختلف جگہوں پر میڈیکل کیمپ لگائے جا رہے ہیں جہاں ایسے بچوں اور خواتین کی کونسلنگ کی جار رہی ہے جو سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اس کے ساتھ ہی انہیں مختلف امراض سے بچاؤں کے لئے دوائیاں بھی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اب تک خواتین کے لئے سینکڑوں ہائی جین کٹ بھی فراہم کئے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا اب سرحد رولر سپورٹ پروگرام کی جانب سے انہیں مزید چھ سو ہائی جین کٹ فراہم کئے گئے ہیں جو کہ محصو ص طور پر خواتین کے لئے ہیں جنہیں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے فیلڈ میں تقسیم کیا جا ئے گا۔ اس مو قع پر پروگرام کو آڈنیٹر مامون الرشید خان کا کہنا تھا کہ ہائی جین کٹ کی ضلعی انتظامیہ کو حوالے کرنا کا بنیاد مقصد تنظیم کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سیلاب متاثرین کی بحالی میں تعاون کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ سرحدرولر سپورٹ پروگرام اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ متاثرین کی بحالی کا عمل مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔