نجی تعلیمی اداروں میں سکول کونسل بنانیکی تیاریاں،انتظامیہ کو ایک ہفتے کی مہلت

نجی تعلیمی اداروں میں سکول کونسل بنانیکی تیاریاں،انتظامیہ کو ایک ہفتے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(سٹاف رپورٹر)نجی تعلیمی اداروں میں سکول کونسل تشکیل دینے (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
کے لئے مزید ایک ہفتے کا وقت دے دیا گیا۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسران سکولوں کا دورہ کرکے محکمے کو رپورٹ بھجوائیں گے۔تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے  تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو نجی تعلیمی اداروں میں سکول کونسل بنانے کے حوالے سے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔اتھارٹیز کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نجی سکولوں کا دورہ کریں تاکہ سکول کونسل تشکیل نہ دینے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسران سکولوں کی فہرست مرتب کرکے محکمے کو بھجوائیں گے جس کے بعد سکولوں کو پہلے مرحلے میں وارننگ لیٹر جاری کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں بھاری جرمانہ یا سکول کوبند کردیئے جائیں گے۔