ایف بی آر کا آن لائن سسٹم سست روی کا شکار،مشکلات میں اضافہ

ایف بی آر کا آن لائن سسٹم سست روی کا شکار،مشکلات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(خصوصی رپورٹر)گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
(30 ستمبر) قریب آتے ہی ایف بی آر کا آن لائن سسٹم سست روی کا شکار ہوگیا وکلا ء کا کہنا ہے کہ ان لینڈ ریونیو انٹگریٹڈ سسٹم (آ ئیرس) نامی سافٹ ویئر ہے جس کے تحت گوشوارہ جات اور ٹیکسز کا تخمینہ بنا کر جمع کرتے ہیں آخری مہینے سسٹم پر لوڈ بڑھ جانے سے آئرس میں گوشوارے جمع نہیں ہو پاتے۔ ایڈووکیٹ و ٹیکس ایکسپرٹ سید جنید ممتاز نے کہا کہ 30 ستمبر ٹیکس ادائیگی کی آخری تاریخ مقرر ہے لیکن ایف بی آر کے آن لائن سسٹم کی رفتار کم ہونے سے مشکلات بڑھ گئیں جانتے ہیں۔وکلا کا کہنا ہے کہ ایف بی آر حکام سے درخواست ہے کہ آئرس سسٹم کو مزید تیز سسٹم میں کنورٹ کر دے انہوں نے کہا ٹیکس دہندگان ٹیکس دینا تو چاہتے ہیں لیکن سسٹم کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے۔وکلا کا مزید کہنا تھا کہ آئرس سسٹم میں جو گوشوارہ فائل کرتے ہیں تو دو تین دن تک سسٹم میں نظر ہی نہیں آتا جبکہ آئرس میں این ٹی این لینے کے لئے جب ڈیٹا بھیجتے ہیں تو ویری فکیشن کوڈ اسی وقت نہ آنے کی صورت میں سسٹم ٹائم ختم ہو جاتا ہے وکلا نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر حکام سے سسٹم کو بہتر کر کے ٹیکس دہندگان کی ٹیکس ادائیگی کی مشکلات دور کریں۔