بجلی بلوں میں بھاری ٹیکس،شہریوں   کا حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بجلی بلوں میں بھاری ٹیکس،شہریوں   کا حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نیوزرپورٹر)بجلی کے بلوں میں بھاری فیول چارجز اور(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
 نا جائز اضافی غیر منصفانہ ٹیکسوں کے خلاف اھلیان لو انکم ھاؤسنگ سکیم نیو ملتان نے احتجاجی مظاہرہ کیا  جس میں شہریوں مرد و خواتین نے بھاری تعداد میں شرکت کی،مظاھرین نے اپنے مطالبات پر مشتمل کتبے اور بینرز (فیول چارجنگ،ناجائز ظالمانہ اضافی ٹیکس،عوام کا معاشی قتل ھے ختم کرو،عوام پر ظلم بند کرو،فیول چارجز کی بجائے ججوں،جرنیلوں،بیروکریٹس،وزرا،وزرا اعلی،گورنرز،ممبران سینٹ،ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں کی فوج ظفر موج کی بھاری مراعات ختم کر کے خصارہ کم کریں،غریب مفلوک الحال عوام کا معاشی قتل بند کرو،زندگیاں اجیرن مت کرو، بیروزگاری ختم کرو،بجلی سستی اور گیس بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرو، عوام کو تنگ آمد بجنگ آمد پر مجبور مت کرو،300 یونٹ میں رعایت ھاتھی کے منہ میں زیرے کے برابر ھے۔ 300 یونٹ میں رعایت دے کر دوسری طرف فی یونٹ قیمت میں اضافہ ظلم اور زیادتی ھے، مظاہرین سے صغراں چوہدری،رخسانہ شیخ،پروین طفیل،شیخ جمشید علی،ملک محمد اسلم لک(سابق کونسلر)،اسرار اللھ بگٹی اور مشکور خان نے خطاب کرتے ھوئے بجلی مھنگی کرنے کو ظالمانہ،عوام دشمن،انسانیت سوز  سوچ کا شاخسانہ قرار دیا،مظاہرین کی قیادت ایکشن کمیٹی لو انکم ھاسنگ سکیم نیوملتان کے چئیر مین محفوظ خان شجاعت نے کی،مظاھرین فلک شگاف نعرے لگاتے ھوئے پر امن طور پر منتشرھوگئے