ملتان،گراں فروشوں کیخلاف آپریشن تیز، بازاروں کی چیکنگ

ملتان،گراں فروشوں کیخلاف آپریشن تیز، بازاروں کی چیکنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے گراں فروش مافیا کے خلاف گھیر(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
ا تنگ کردیا ہے اس حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے ضلع بھر میں بازاروں کی انسپکشن کا سلسلہ بھی بڑھا دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ ڈپٹی کمشنر آفس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے کہا کہ ماہ اگست میں 17 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ گراں فروشی کے مرتکب 3 افراد گرفتار کرکے 5 مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔رائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے جدید آن لائن سسٹم سے مدد لی جارہی ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں بلاتفریق گراں فروشی کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیلابی صورتحال کے باوجود منڈیوں میں سپلائی لائن بہتر حالت میں ہے۔کسی اشیا خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا نہیں ہونے دینگے۔