سیلاب متاثرین کی بحالی پر فوکس،تنہا نہیں چھوڑیں گے، میاں ثاقب خورشید 

سیلاب متاثرین کی بحالی پر فوکس،تنہا نہیں چھوڑیں گے، میاں ثاقب خورشید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی(بیورو رپورٹ+نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وہ اپنے اسلامی اور پاکستانی سیلاب زدگان بھائیوں کی مشکلات میں کمی کے لیے اپنی اور اپنے قریبی حلقہ احباب کی طرف سے فنڈ ریزنگ مہم شروع کر رکھی ہے راشن(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
 کپڑوں اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا کے دو ٹرک اور نقد رقم بھجوائیں گے وہ صحافیوں سے گفتگو. کررہے تھے انہوں نے اپوزیش کے رویہ کو غیر سیاسی  قرار دیا انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی طرف سے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات نہ اٹھانے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کی منفی اور جھوٹے الزامات کی سیاست نے ملک اور اس کے اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے تمام ریاستی اداروں کو اس کے ازالہ کے لیے کمر کس کر میدان عمل میں نکل آنا چاہیے اگر منفی سیاست کی مزید کھلی چھٹی دی گئی تو یہ ملک و قوم کے ساتھ زیادتی ہوگی