ڈی ایس پی نے سیلاب متاثرین کی مدد کرکے نئی مثال قائم کردی 

ڈی ایس پی نے سیلاب متاثرین کی مدد کرکے نئی مثال قائم کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نو شہرہ( سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سید اسمائیل شاہ خان نے سیلاب زدگان متاثرین کی مدد کی اور نئی مثال قائم کی جب سیلاب آیا توڈی ایس پی سر کل پبی نے اپنی مدد ا پ کے تحت پہلے متاثرین سیلاب زد گان کو محفو ظ جگہ تک پہنچانے میں مددکی پھر متا ثرین کیلئے خوراک اور سکولوں میں رہائش کیلئے کمروں کا بدوبست کیا اور اس کے علاوہ جانورں کیلئے بھی چارے کابندوست کیا ڈی ایس پی پبی سرکل نے پولیس سٹاف کے ہمر اہ جانورں کیلئے کھل اور چارہ وغیرہ اپنی مدد اپ کے تحت جتنی خوراک کی ضروت تھی خرید کر بانڈ ہ ملا حان بانڈہ شیخ اسمائیل اور کیمپ کورنہ جتنے بھی ان کے ساتھ ملحقہ علاقے سیلاب میں زیرآب آگئے تھے پہلی دفعہ جانورں کیلئے چارہ خرید کر متاثرین میں تقسیم کیا کیو نکہ گھاس وغیرہ سیلاب سے تباہ ھو گیا تھااور جانورں کیلئے گھاس ناپید تھااور جو گھاس وغیرہ بچ گیا تھا ان کیتھوں میں پانی کھڑا تھا، ڈی ایس پی سرکل پبی سید اسمائیل شاہ خان نے پاکستان نیوز کوبتایا کہ ہمارے علاقے میں بہت بڑاسیلاب آیاتھا جس سے بہت بڑی تباہی ھوئی اس میں انسانوں کے علاوہ جانورں کی تباہی ھوئی تھی۔