بوگس دستاویزات،سوسائٹی منتقل کرنے کا الزام،تحصیلدارکی درخواست  ضمانت پر سماعت12ستمبر تک ملتوی

بوگس دستاویزات،سوسائٹی منتقل کرنے کا الزام،تحصیلدارکی درخواست  ضمانت پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (خصوصی رپورٹر)احتساب عدالت نمبر دو ملتان نے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی کے بوگس دستاویزات تیار کرکے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام منتقل (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
کرنے کے ریفرنس میں تحصیلدار ملک سجاد حسین کی بریت کی درخواست جبکہ ٹرائل کیس میں کاروائی کے لیے سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو کے مطابق تحصیلدار ملک سجاد حسین، پٹواریوں قسور عباس اور اشفاق احمد کے خلاف ریفرنس نمبر 11 ایم /21 تیار کیا گیا، ملزمان نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام منتقل کیا اور قومی خزانے کو بری طرح سے نقصان پہنچایا تھا۔