میلسی،سیاسی پارہ ہائی،پی ٹی آئی متحرک،اہم ملاقاتیں 

میلسی،سیاسی پارہ ہائی،پی ٹی آئی متحرک،اہم ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
میلسی (نامہ نگار)میلسی کے قومی حلقے این اے 165 اور صوبائی حلقے پی پی 236 میں روایتی سیاسی گروپ متحرک ہوگئے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر محمد  اور نگ زیب (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
خان  کھچی نے تینوں تحصیلوں اور ضلعی تنظیم سازی کے بعد عہدیداروں سے ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی مخلوط حکو مت کی تشکیل کے بعد الیکٹرانک میڈیا پر دوسرے مرحلے میں  کابینہ سازی میں محمد جہاں زیب خان کھچی کی بطور صوبائی وزیر جیل خانہ جات مقرر ہونے کے چرچے ہیں۔کھچی برادران نے انجمن آڑھتیان غلہ منڈی میلسی کے سابق صدر مہر مجید احمد کی کمیشن شاپ پر ان کے ساتھ ہوئی 20 لاکھ روپے کی  ڈکیتی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے محکمہ۔پولیس کے حکام سے اس بارے فوری نوٹس لینے  کا مطالبہ کیا وہ مارکیٹ کمیٹی میلسی بھی گئے اس موقع پر عالمگیر خان کھچی ان کے ہمراہ تھے۔جبکہ حلقے میں فاتحہ خوانی۔تقاریب میں مسلسل شرکت سے رابطہ مہم میں مصروف ہیں۔ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج میلسی میں 3 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل۔کے افتتاح پر جب کالج کی پرنسپل نیاسٹوڈینٹس کے لیے  ٹھنڈے پانی اور فرنیچر کے مسائل۔بیان کیے تو موقع پر ہی ذاتی جیب سے  الیکٹرکٹ واٹر کولر کی فراہمی کا اعلان کیا جبکہ ساتھ ہی بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج کے لیے یہ اعلان کیا  کہ اسے بھی ذاتی جیب سے الیکٹر واٹر کولر فراہم کریں گے۔پی ٹی آئی تحصیل میلسی کے صدراور مقامی صنعتکار شیخ وسیم احمد نے عہدیداران کی تعارفی میٹنگ بلائی جس میں سابق ایم این اے ورہنما پی ٹی آئی نور خان بھابھہ نے خصوصی شرکت کی یوں اپنی پارٹی کے چیرمین عمران خان کے جلسوں میں متوقع کال کے حوالے سے پی ٹی آئی میلسی میں متحرک ہے جبکہ ان کی جانب سے پی ٹی آئی کی مرکزی تنظیم۔کے عہدیدار اور جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون خان بپی کی قیادت میں جلد ورکرز کنونشن ضلعی صدر مقام وہاڑی میں  منعقد کرانے کی خبریں ہیں تحرک کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے۔دوسری جانب منیس گروپ. کے قائد الحاج سعید احمد خان منیس اور ارائیں گروپ کے سربراہ میاں ماجد نواز ارائیں کی جانب سے اعلی مسلم۔لیگی عہدیداروں سے  ملاقاتوں اور اگلے انتخابات میں ٹکٹ کے حصول کے دعوے کیے جار ہے ہیں۔جبکہ کارکنوں نے قومی حلقے میں الحاج سعید احمد خان منیس اور صوبائی حلقے پر پی پی 236 کے صدر مسلم لیگ ن توصیف احمد خان یوسفزئی  کو امیدوار نامزد کر نے کے اعلی قیادت سے مطالبے  جاری ہیں۔کیونکہ ان کے مطابق کھچی گروپ کا صحیح مد مقابل الحاج سعید احمد خان منیس سابق ایم این اے  ہیں اور 2018 کیالیکشن نتائج بھی یہی ظاہر کرتے ہیں. ادھر پٹھان گروپ کے قائد محمود حیات خان عرف ٹوچی خان سابق ایم این اے نے بلاول ہاس جاکر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے یوں میلسی میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے۔