عوام کو جلد امپوڑٹڈ حکومت سے نجات مل جائیگی، مہر بانو 

عوام کو جلد امپوڑٹڈ حکومت سے نجات مل جائیگی، مہر بانو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(نیوزرپورٹر)این اے 157سے  تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے اور عمران کا(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
 ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔11ستمبر کو ملتان کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی جیت سے یہ ثابت ہوجائے گا کہ عوام اس امپورٹڈ حکومت سے تنگ ہیں اور وہ اس کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں۔پی پی ن لیگ دونوں جماعتیں اپنی کرپشن بدعنوانی بیڈ گورننس اور نا اہلیت کی وجہ سے عوام میں اپنا اعتماد کھو چکے ہیں۔ ان جماعتوں کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے۔ عمران خان کی صورت میں پاکستان کی عوام کو ایماندار قیادت میسر آگئی ہے جو ملک کیلئے مخلص اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔ عوام نے چوروں اور لٹیروں کو پہلے بھی مسترد کیا اور انشا اللہ ایک بار پھر ان کو مسترد کرکے ثابت کریں گے کہ وہ عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  یونین کونسل بدھلہ سنت میں صادق حبیب آرائیں اور موضع میانی راوہ میں مہر اکرم کی جانب سے منعقدہ خواتین ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا  پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا ہے۔ وہ کس کارکردگی کی بنیاد پر این اے 157 کی عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں؟ میں مخالف امیدوار سے پوچھتی ہوں کہ آپ نے این اے 157کی ترقی کیلئے کیا اقدامات کئے۔ اگر آپ نے این اے 157 کیلئے کوئی منصوبہ مکمل کروایا ہو تو وہ عوام کے سامنے لائیں۔ آپ نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کی۔ اندرون و بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔اب آپ کس منہ سے عوام کی عدالت میں ووٹ مانگنے آئے ہیں۔ 11 ستمبر کو اللہ کی مدد اور آپ کے ووٹوں سے پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو شکست سے دوچار کریں گے۔انہوں نے کہا خواتین میری طاقت ہیں۔ خواتین کی جانب سے بھر پور پذیرائی مل رہی ہے۔ میں خواتین کی شکر گزار ہوں میری مائیں بہنیں بیٹیاں گھر گھر جا کر عمران خان کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔ آپ نے ماضی میں بھی تحریک انصاف کو کامیابی دلائی اور مستقبل میں بھی تحریک انصاف کو کامیابی دلائیں گی۔ انشا اللہ کامیابی کے بعد حلقے کی خواتین کی موثر آواز ابھر کر سامنے آں گی۔ انہوں نے کہا میرے سیاسی مخالف ہماری خواتین کی بھر پور الیکشن کمپیئن سے گھبراہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہیں اپنی شکست کا یقین ہو چکا ہے۔ مایوسی ان کی صفوں میں پھیل چکی ہے۔ میں اپنی ماں بہنوں سے درخواست کرونگی کہ جوش اور جذبے کے ساتھ عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔ 8ستمبر پارٹی چیئرمین عمران خان کے ملتان جلسے میں بھر پور شرکت کریں۔ عمران خان کا بیانیہ سنیں۔ وہ 8ستمبر کے ملتان جلسے میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ میں درخواست کرونگی کہ 11ستمبر کو بلے پر ٹھپہ لگا کر عمران خان اور تحریک انصاف کے ہاتھ مضبوط کریں اورامپورٹڈ اور نا اہل حکمرانوں کو گھر بھیجنے کی راہ ہموار کریں۔میں این اے 157 کی عوام کو یقین دلاتی ہوں کہ آنے والا وقت تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے۔عمران خان ایک بار پھر بھاری اکثریت سے جلد ملک کے وزیراعظم ہونگے۔ تقریب میں علاقے کی خواتین ووٹرز کی بھی بھرپور شرکت۔ خواتین کی جانب سے مہر بانو قریشی پر اعتماد کا اظہار کیا#