ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں ڈائلیسز  مشینوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں ڈائلیسز  مشینوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
 ڈائلیسز مشینوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید 13 مشینیں جلد نصب کرکے فنکشنل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔کمشنر لیاقت علی خان نے ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے کارڈیالوجی،برن یونٹ،پلاسٹک سرجری چلڈرن گائنی اور دیگر وارڈ کا معائنہ کیا۔مریضوں اور لواحقین سے معلومات حاصل کیں۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سے مسائل بھی دریافت کئے۔کمشنر نے ڈائلیسز سنٹر میں مزید مشینیں فوری نصب اور فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ سنٹرلی ائیر کنڈیشنڈ وارڈ کے دروازے بند رکھے جائیں۔وارڈز میں زیادہ رش نہ لگایا جائے۔وارڈز میں صفائی اور سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ ایم ایس ڈاکٹر ریاض ملک نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال کیلئے مزید 13 ڈائلیسز مشینیں نصب کی جارہی ہیں اور مشینوں کی تعداد 22 سے بڑھ کر 35 ہوجائیں گی۔اس موقع پر ڈاکٹر نجیب الرحمن  اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید موجود تھے.