گلگشت،طلباء بداخلاقی کیس،پولیس ڈی این اے ٹیسٹ کرانے سے گریزاں،متاثرین کو دھکے، گالیاں 

گلگشت،طلباء بداخلاقی کیس،پولیس ڈی این اے ٹیسٹ کرانے سے گریزاں،متاثرین کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار)تھانہ گلگشت میں طالبہ  بداخلاقی کیس میں پولیس کا انوکھا کارنامہ، دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پولیس نے تاحال متاثرہ فریق کا ڈی این اے(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)
 ٹیسٹ تک نہ کرایااس کیس میں اس وقت حیران کن صورتحال سامنے آئی جب لڑکی ڈی این اے ٹیسٹ سے مکمل انکاری ہے جبکہ ملزم فریق شیخ حمید وغیرہ بارہا پولیس پر ڈی این اے کے لیے زور دے چکے ہیں لیکن ان کی سنوائی نہیں ہو رہی، جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا اور عدالت نے بھی متاثرہ لڑکی کو 7 ستمبر تک ڈی این اے کرانے کا حکم دیا ہے لیکن تاحال پولیس اس کیس میں ڈی این اے نہیں کرا سکی، زیادتی کیس میں ڈی این اے نہ کروایا جانا قانون کی صریحا خلاف ورزی ہے، لیکن پولیس کی طرف سے ڈی این اے نہ کروائے جانے پر تفتیش پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں