رسول پور میں سیلابی ریلہ،متعدد گھر تباہ،متاثرین لاوارث

 رسول پور میں سیلابی ریلہ،متعدد گھر تباہ،متاثرین لاوارث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) کچہ چوہان کچہ محازیفتح پور ٹوانہ سمیت موضع رسول پور میں بھی سیلابی ریلے نے گھر مسمار کر دیئے۔ 20 سے جاری سیلابی صورتحال میں متاثرین کی مدد کے لئے کوئی بھی نہ پہنچا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موضع رسول پور کے سیلاب متاثرین (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ تو دور کی بات ہمارے پاس ہمارے مقامی ایم این اے اور ایم پی اے بھی نہیں آئے بیس افراد کے لئے ایک پرائیویٹ ادارے کی طرف سے راشن آیا تھا جو دو دن بعد ختم ہو گیا۔ دریائے سندھ کے سیلابی ریلے نے ہمارے گھر مسمار کر دیئے ہیں اب ہمارے پاس رہنے کے لئے سر پر چھت نہیں رہی۔ ہمارے مقامی ایم این اے اور ایم پی اے تو غائب ہیں اور بیس دنوں میں صرف کاروائی کی حد تک محدود ہیں۔ جب ووٹ حاصل کرنے کی باری آتی ہے تو ہم جیسے دیہاتوں کو گاڑی میں بٹھا دیتے ہیں مشکل کی گھڑی میں ہمیں حیرانی اس بات کی ہے کہ ہمارے لئے نہ انتظامیہ کے دلوں میں جگہ ہے اور نہ ہی ہم ووٹ لینے والے سیاستدانوں کے دلوں میں جگہ ہے۔