فوجی قیادت کیخلاف بیان، عمران خان پاکستان کو افغانستان، لیبیا، شام بنانے کی کوشش کررہے ہیں: بلاول

فوجی قیادت کیخلاف بیان، عمران خان پاکستان کو افغانستان، لیبیا، شام بنانے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کیخلاف عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو افغانستان، لیبیا اور شام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان فوج اورکمانڈروں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے باز  رہیں، ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان معیشت، سیاست اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے اَن گائیڈڈ میزائل ہیں۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اداروں کے ارکان کو حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفکیٹ دینا اس انارکسٹ کی پہچان ہے، عمران خان پاکستان کو  افغانستان، لیبیا اور شام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی محب الوطن قوتیں عمران خان کو مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گی، مسلح افواج نے ملک کے دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ عوام پاکستان کی سلامتی کی کاوشوں میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -