مشکل وقت ہے، ہمت نہیں ہاریں گے، سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے، شہلا رضا

مشکل وقت ہے، ہمت نہیں ہاریں گے، سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے، شہلا رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن ہمت نہیں ہاریں گے, تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاکر سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع شرقی میں اعظم گاؤں اور لیموں گبول گاؤں میں امدادی کیمپوں کا دورہ اور سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر سیلاب متاثرین کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے متاثرین کو انکی ضرورت کا سامان فراہم کر رہے ہیں جبکہ متاثرین کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے محکمہ صحت کے تحت طبی مراکز بھی منعقد کیے گئے ہیں جہاں متاثرین کا مفت طبی معائنہ کیا جاتا ہے اور مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر سیدہ شہلا رضا نے بارش اور سیلاب متاثرین میں کھانے پینے سمیت دیگر ضروری اشیاء بھی تقسیم کیں۔ سیدہ شہلا رضا نے کمشنر کراچی و ڈپٹی کمشنر شرقی کو بھی سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایات دیں۔

مزید :

صفحہ اول -