سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ وفد کے ہمراہ  9 ستمبر کی شب اسلام آباد پہنچیں گے

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ وفد کے ہمراہ  9 ستمبر کی شب اسلام آباد پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 9 ستمبر کی شب اسلام آباد پہنچیں گے سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کا یہ دوسرا اور موجودہ حکومت کے دوران پہلا دورہ پاکستان ہو گا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل دورہ پاکستان میں سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق انتونیو گوتریس کے ہمراہ اقوام متحدہ کا ایک مختصر وفد بھی پاکستان پہنچے گا، وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈنیٹر جولیان ہارنیس ان کا استقبال کریں گے  ذرائع کے مطابق انتونیو گوتریس وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے، انتونیو گوتریس کی صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے اعزاز میں عشائیے کا انتظام بھی کیا جائے گا،دو روزہ دورے کے دوسرے روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل وزیر خارجہ کے ہمراہ سکھر اور سوات کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ انتونیو گوتریس کو پاکستان کی سیلاب سے ہونے والے نقصانات، تخمینہ اور امداد پر خصوصی بریفنگ دی جائیگی۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ دورے کے دوران وہ اپنی آنکھوں سے سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیں گے، اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسیوں کے سربراہان کو ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کریں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ انتونیو گوتریس کی پاکستانی میڈیا سے گفتگو ی پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ پاکستانی حکام سے پاکستان و اقوام متحدہ فلیش اپیل اور عالمی امدادی اعلانات کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے، سیکرٹری جنرل کی جانب سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت بھی متوقع ہے۔ 
اقوام متحدہ جنرل سیکرٹری

مزید :

صفحہ اول -